ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مانجھی نے این ڈی اے کو کہا الوداع، مہاگٹھ بندھن میں ہوں گے شامل

مانجھی نے این ڈی اے کو کہا الوداع، مہاگٹھ بندھن میں ہوں گے شامل

Thu, 01 Mar 2018 01:07:43    S.O. News Service

پٹنہ ،28؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار کے سابق وزیر اعلی اور ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے صدر جتن رام مانجھی نے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے اپنے سیاسی تعلقات کو ختم کرکے مہاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کا آج اعلان کیا۔ مانجھی نے یہاں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما اور بہار کے سابق وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ وہ اب این ڈی اے کا حصہ نہیں ہیں اور اس کا رسمی اعلان جمعرات کو صبح دس بجے کریں گے۔ ہم صدر نے کہااین ڈی اے سے الگ ہونے کی وجوہات کا انکشاف جمعرات کو صبح منعقد پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ مہاگٹھ بندھن میں شامل ہونے کے بارے میں مسٹرتیجسوی یادو کے ساتھ میٹنگ میں بات چیت کی گئی ہے اور اب صرف رسمی اعلان کرنا باقی ہے۔


Share: